کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس

کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس صدر سی جے ایف پی طاہر بخاری کی صدارت میں پلاک میں منعقد کیا گیا. اجلاس کا باقاعدہ آغاز اشفاق حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا. انجم شہزاد نےنعت رسول مقبول پیش کی. جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سی جے ایف پی اپنے ممبران کی فلاح وبہبود اور کمپیسٹی بلڈنگ کیلئے کام کررہی ہے انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈنگ پر حکومت پنجاب کا شکریہ اداکیا اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے جن میں نئے عہدیداران کا چناﺅ عمل میں لایا گیا. اجلاس میں کابینہ میں ردوبدل کیا گیا. ندیم نظر کو نائب صدر, جبارصدیقی سیکرٹری انفارمیشن‘عمران راج سیکرٹری ایونٹ ‘محمد علی عابدی قائم مقام آفس سیکرٹری اور نوین علی کو سیکرٹری الیکٹرونک سوشل میڈیا بنادیا کیاگیا جبکہ سینئر صحافی راشد سپراکو سی جے ایف پی کی رکنیت دینے کا اعلان کیاگیا. اجلاس میں جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہور ی نے کہاکہ بہت جلد ممبران کے تنظیمی کارڈ جاری کئے جائیں گے جن میں ان کے بلڈ گروپ سمیت متعدد اہم تفصیلات شامل ہونگی اس کام کی ذمہ داری نائب صدر ندیم نظر کو سونپی گئی.فیصلہ کیاگیاکہ سی جے ایف پی کا ہر ماہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیاجائیگا. وائس چیئرمین شجرالدین نے کہاکہ سی جے ایف پی کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے گروپ کے ساتھ مخلص نہیں یہ تنظیم کبھی ختم نہیں ہوگی ہم نے یہ تنظیم دن رات کی محنت سے یہاں تک پہنچائی ہے. سینئر نائب صدر زین مدنی نے کہاکہ گروپ میں اہم بات ہی شیئرکی جائے تنظیم کو زیادہ سے زیادہ بہترانداز سے چلانے کیلئے ممبران کو ایک دوسرے کے ساتھ مثبت رویہ اپنا ناہوگا منفی سوچ کو ختم کرناہوگا.جوائنٹ سیکرٹری اشفاق حسین نے کہاکہ فیملی گیٹ ٹو گیدر رکھنی چاہئے تاکہ تمام ممبران ایک دوسرے کے فیملی بیک گراﺅنڈ سے واقفیت رکھیں .فنانس سیکرٹری وقار اشرف نے کہاکہ تنظیم کسی ایک بندے کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے اور اسے آگے لیجانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا. نائب صدر ندیم نظر نے کہاکہ بعض ممبران بلاوجہ ایک دوسرے کو نیچادکھانے کیلئے گروپ میں ایکٹو رہتے ہیں جو ان کی منفی سوچ کی عکاسی کرتاہے ہمیں تنظیم کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے اس منفی سوچ سے اوپر ہوکر سوچنا ہوگا ‘سیکرٹری ایونٹ عمران راج نے کہا کہ ممبران کو آج کے اجلاس میں آنا چاہئے تھا لیکن بعض دوست مجبوریوں کی وجہ سے نہیں آسکے آئندہ ہر ممبر اجلاس میں حاضری کو یقینی بنائے.انجم شہزاد نے کہاکہ کچھ فیصلے سینئر کو اپنی مرضی سے کرنے چاہئیں اور پھر یہ فیصلے باقی ممبران کیلئے گروپ میں شیئرکرنے چاہئیں .سی جے ایف پی کے صدر طاہربخاری نے اس موقع پر کہاکہ یہ تنظیم ہم سب کی ہے اس کیلئے ہم سب کو مل جل کر محنت کرناہوگی انہوں نے حکومت کی جانب سے فنڈ ملنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ تنظیم کا آفس رائل پارک میں قائم ہے تمام ساتھیوں کو وہاں آنا چاہئے تاکہ ہم ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکیں. جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے اعلان کیا کہ سی جے ایف کے سینئر ممبران کے اع xزاز میں تقریبات کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے. اس سلسلہ کا پہلا پروگرام سینئر شوبز صحافی ندیم سلیمی کے اعزازمیں آئندہ ہفتے منعقد کیاجائیگا اس کے بعد سینئر صحافی خالد ابراہیم اور سینئر صحافی سیف اللہ سپرااور اسی طرح تمام سینئر کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا .انہوں نے مزید بتایاکہ پرائیڈ آف پرفارمنس فوک گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی دعوت پر سی جے ایف پی ممبران بہت جلد عیسیٰ خیل کا دورہ کریں گے.

شیئرکریں