ویڈیو میں ان کے ہمراہ بیاخان،حارث اور علی سلمان نے ماڈلنگ کی ہے۔
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل لائبہ خان نے گلوکار ندیم بٹ کا نیا ویڈیو سونگ”ہانیا دل جانیا“ مکمل کروادیا،ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ اس ویڈیو کو جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ یہ ایک بہت اچھا ویڈیو ہے جس میں ان کے ساتھ بیاخان،حارث اور علی سلمان اور دیگر ماڈلزنے بھی ماڈلنگ کی ہے لائبہ خان کا کہنا ہے کہ اس گانے کو باقاعدہ سٹوری بورڈ کے مطابق اوریجنل لوکیشنز پر شوٹ کیا گیاہے جس میں سب ماڈلز نے جی جان سے کام کی کیا اس گانے کی ڈائریکشن احسن ملک نے دی ہیں۔جنہوں نے اس ویڈیو کے ایک ایک سین،ڈریسز اور لوکیشنز پر ہٹ کر کام کیا ہے۔اس گانے میں میک اپ آرٹسٹ فوزیہ مہر تھیں جنہوں نے سب ماڈلز کو بہترین لک دی۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ یہ ایک بڑے بجٹ کا ویڈیو ہے جسے ندیم بٹ نے تیار کیاہے وہ اپنے پرستاروں کو کہنا چاہتی ہیں کہ اب تک وہ جتنے بھی ویڈیوزمیں کام کرچکی ہیں ان سب سے اچھا ویڈیو ان کا یہ بناہے کیونکہ اس ویڈیومیں کام کرکے انہیں لگا کہ جیسے انہوں نے ایک مکمل فلم میں کام کیا ہو انہیں امید ہے کہ ان کے پرستاران کے اس نئے ویڈیو کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے اور سراہیں گے۔