یہ ایک سرائیکی سونگ ہے جسے فوک اور ویسٹرن میوزک پر تیار کیا جارہاہے۔علی ہاشمی
لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار علی ہاشمی نے اپنے نئے گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں شروع کردی گئی اس گانے کی شاعری علی ہاشمی نے خود لکھی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن شاہد سونو نے ترتیب دی ہے اس گانے کا میوزک چھکو لہری ترتیب دے رہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران علی ہاشمی نے بتایاکہ یہ ایک سرائیکی سونگ ہے جسے فوک اور ویسٹرن میوزک پر تیار کیا جارہاہے ایک سوال کے جواب میں علی ہاشمی نے کہاکہ بہت جلد اس کی ویڈیو بھی شروع کردی جائیگی اور اسے جلد سوشل میڈیا پر معروف کمپنی ریلیز کردے گی۔عل؛ی ہاشمی نے مذیدبتایاکہ اس سے قبل ان کے میلوڈی سونگز ریلیز ہوچکے ہیں اور سرائیکی گانا وہ پہلی دفعہ گارہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے پرستاروں کو ایک بہت اچھا اور سننے لائق گانا دیں جسے وہ پسند بھی کریں۔