محرمہ چوہدری کل سے ریالٹوتھیٹر راولپنڈی میں ”دعوت عشق“ میں جلوہ گر ہوں گی۔

مجھے راولپنڈی کی عوام نے بہترین پرفارمنس پر ڈانسنگ کوئین کا خطاب بھی دیاہواہے۔محرمہ چوہدری

لاہور(شوبزرپورٹر)اسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر محرمہ چوہدری کل سے ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں ”دعوت عشق“ میں جلوہ گر ہوں گی۔کل سے لگائے جانیوالے اس اسٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسر خرم چوہدری ہیں جبکہ تحریروہدایات لالہ یارخان کی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران محرمہ چوہدری نے بتایاکہ انہیں راولپنڈی اسٹیج پر ہمیشہ پیار ملاہے اس لیئے وہ ترجیحاً یہاں کے سٹیج ڈرامہ میں کام کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے راولپنڈی کی عوام نے بہترین پرفارمنس پر ڈانسنگ کوئین کا خطاب بھی دیاہواہے اس لیئے وہ یہاں پرفارم کررہی ہیں۔محرمہ چوہدری نے مذیدکہاکہ وہ راولپنڈی سے فارغ ہو کر لاہور کی اسٹیج پر بھی اپنی پرفارمنس دکھائیں گی۔

شیئرکریں