آٹھویں یوبی ایل ادبی ایوارڈز کا اجراء

ایوارڈز تقریب میں ادبیوں‘ مصنفین‘ میڈیاکی شخصیات‘ سماجی شخصیات سمیت بے شمار مشہور و معروف ہستیاں شریک ہوئیں۔
لاہور(شوبزرپورٹر)آٹھویں یوبی ایل ادبی ایوارڈز گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد ہوئے۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ گزشتہ آٹھ سالوں سے پاکستانی ادیبوں اور مصنفین کی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈز دے رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوارڈز دیئے جانے کی یہ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ادبیوں‘ مصنفین‘ میڈیاکی شخصیات‘ سماجی شخصیات سمیت بے شمار مشہور و معروف ہستیاں شریک ہوئیں۔2017ء اور2018ء میں پاکستانی مصنفین کی لکھی جانے والی وہ کتب کیلئے ایوارڈز کی سات کیٹگیریز میں 130سے زائد انٹریز وصول ہوئیں۔ معزز ججوں کے پینل بشمول ڈاکٹر اصغر ندیم سید‘ ڈاکٹر آصف فرخی‘ غازی صلاح الدین‘ ڈاکٹر عارفہ سیدہ‘ کشور ناہید‘ ڈاکٹر انور احمداور ڈاکٹر مسعود اشعر نے ان انٹریز میں سے کامیاب ہونے والوں کا انتخاب کیا۔اردو افسانہ)فکشن(میں اختر رضاسلیمی کی ”جندار“،اردو غیر افسانہ)نان فکشن( ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی ”اس کو ایک شخص سمجھنا تو مناسب نہیں“،اردو شاعری میں فہمیدہ ریاض کی ”تم کبیر“،ارد و میں ترجمہ منور حسین کی ”دور افتادہ شہر سے ایک طویل نظم“،بچوں کا ادب میں شان الحق حقی کی ”نظمیں‘ پہیلیاں اور نثر پارے“،انگریزی غیر افسانہ)نان فکشن(میں طارق کھوسہ کی ”دی فالٹرنگ اسٹیٹ“ اوربچوں کا انگریزی ادب میں امینہ اظفر کی ”پارٹیشن“شامل ہیں۔امسال یوبی ایل ادبی ایورڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔ ساری عمر ادبی حوالوں سے غیر معمولی کارکردگی اور وسیع تر ادبی خدمات کے اعتراف میں محترمہ زہرہ نگاہ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی صدر سیمی کامل نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔”پاکستان مختلف ثقافتوں‘زبانوں اور قومیتوں کے خوبصورت امتراج کا مالک ہے اور ہمارا ادب اس کا بین ثبوت ہے۔یوبی ایل سمجھتا ہے کہ ملک کے ادب کو فروغ دینے کے لیے ادب کی خدمت کرنے والوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ہمیں اُمید ہے کہ ہماری کوشش رنگ لائے گی اور آنے والی نسلوں کو ان ادبی خزانوں سے فیض یاب ہونے کا موقع میسر ہو گا۔“یوبی ایل کی بنیاد 1959ء میں رکھی گئی‘تب سے اب تک یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر اور فنانشل سروسز سیکٹر کی قیادت کرتے ہوئے عوامی خدمت پر معمور ہے۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک میں شامل 1400سے زائد برانچیں‘1400سے زائد اے ٹی ایمزجبکہ36,000سے زائد برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اپنے 5.3ملین سے زائد کسٹمرز کی خدمت میں مشغول ہیں۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ تین براعظموں میں قائم ہے۔یہ بینک یوبی ایل اومنی پلیٹ فارم کے ذریعے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس نیٹ ورک کا خالق بھی ہے۔یوبی ایل کے دنیا بھر میں موجود صارفین 24/7 یوبی ایل کی ورلڈ کلاس انٹرنیٹ بینکنگ سروسزسے مستفید ہوتے ہیں۔تقریب کا انتظام آر ٹیم کی ذمہ داری تھی جبکہ پبلک ریلیشنگ اسٹار لنکس کی تھی۔

شیئرکریں