مہتاب علی کا اپنے ویڈیو”آ وے رانجھنا“کی کامیابی کے بعد نصیبولعل کے ساتھ ڈیوٹ کریں گے۔

لاہور(شوبزرپورٹرنوجوان نسل کے نمائندہ گلوکارمہتاب علی اپنے ویڈیو”آوے رانجھنا“ کی کامیابی کے بعد گلوکارہ نصیبو لعل کے ساتھ ڈیوٹ کرینگے۔تفصیلات کے مطابق مہتاب علی کا ویڈیو سونگ”آوے رانجھنا“ عید الفطرپر ریلیز کیا گیاتھا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیئے ہیں اور یہ گانا سوشل میڈیاپر پسند کیاجارہاہے۔اب مہتاب علی گلوکارہ نصیبو لعل کے ساتھ ڈیوٹ گانا ریکارڈ کروائیں گے جس کی ریکارڈنگ کا آغاز مقامی سٹوڈیومیں کیا جاچکاہے۔اس گانے کا میوزک زوہیب علی پنکو ترتیب دینگے جبکہ اس کے پراجیکٹ ہیڈ شاہد سونو ہوں گیاس گانے کو ملک آصف شہزاد نے لکھا ہے۔زوہیب علی پنکو نے بتایاکہ یہ نصیبو لعل اور مہتاب علی کا مشترکہ گانا ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہوگا جس کی باقاعدہ ویڈیو بنائی جائیگی اور انٹرنیشنل لیول پر اس کو ریلیز کیا جائیگا۔

شیئرکریں