شاہدسونونے نے نیا بھنگڑا”نچے سارا لہور“مکمل کرلیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان بھنگڑاسٹار شاہد سونو نے اپنا نیا بھنگڑا سونگ”نچے سارا لہور“ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کا میوزک ساجد حسین چھکونے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے پروڈیوسرملک آصف شہزاد ہیں۔اس گانے کی مکس ماسٹرنگ زوہیب علی پنکو کرینگے۔ایک ملاقات کے دوران شاہدسونے نے بتایاکہ اس سے قبل ان کا نیا گیت”یاری دی چس“ مکمل ہو چکاہے جس کا بہت جلد ویڈیو مکمل کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں شاہد سونونے کہاکہ ”یاری دی چس“ کے لیئے ان دنوں وہ ماڈل کی تلاش میں ہیں جیسے ہی ماڈل مل جائیگی وہ اس کا ویڈیو مکمل کرلیں گے اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے نئے بھنگڑے”نچے سارا لہور“ کی ویڈیو پلاننگ بھی کررہے ہیں۔شاہد سونو نے مذید بتایاکہ اس نئے گانے کی شاعری معروف بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے لکھی ہے جواس سے قبل ان کا”یاری دی چس“ بھی لکھ چکے ہیں۔

شیئرکریں