گلوکار کامران کامی کو برین ٹیومر،تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال داخل،پرستاروں سے دعاکی اپیل

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان گلوکار کامران کامی کو برین ٹیومر،تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال داخل،پرستاروں سے دعاکی اپیل،تفصیلات کے مطابق کامران کامی کوگذشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جناح ہسپتال میں داخل کروایاگیاجہاں پر ان کی تشخیص کی گئی تو انہیں برین ٹیومر نکلا۔گذشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی جس پر ڈاکٹرزنے ان کو فوری کینسر وارڈ میں داخل کرکے ان کا علاج شروع کردیا۔رات گئے ان کی طبیعت سنبھلی اور انہیں ہوش آئی۔سوشل میڈیا پر ان کی بیماری کی ویڈیووائرل ہونے کے بعدشوبز سے وابستہ افراد نے رات گئے ان کی عیادت کی جہاں پر ڈاکٹر تبسم،ٹائیگر شاہ،رمضان و دیگر افراد مسلسل موجود رہے۔ڈاکٹر تبسم نے کامران کامی کے پرستاروں سے اس کی صحتیابی کی دعاکی اپیل کی ہے ڈاکٹر تبسم کا کہنا تھا کہ اس وقت کامران کامی کی حالت کافی تشویشناک ہے جس کی ٹریٹمنٹ جاری ہے انشا ء اللہ جلدی ریکوری ہوگی۔ٹائیگر شاہ و دیگر نے کہاکہ کامران کامی نوجوان گلوکار ہے جس کے ہزاروں فین ہیں اتنے ٹیلنٹڈ آرٹسٹ کی بیماری کا بہت افسوس ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا حکومتی سطح پر علاج کروایاجائے ٹائیگر شاہ نے مذید کہاکہ ہم سب آرٹسٹوں اور صحافیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ رقم جمع کی ہے جس سے اس کا علاج جاری ہو سکاہے اس لیئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب کامران کامی کے مستقل اور مکمل علاج کے لیئے اقدامات کروائیں تاکہ وہ زندگی کی طرف واپس لوٹ سکے۔

شیئرکریں