عامر سمیع خان کا نیا آڈیوگانا”نی سوہنئیے“ مون میوزک سٹار نے ریلیز کردیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)بھنگڑا سٹارو آرجے عامر سمیع خان کا نیا آڈیو سونگ”نی سوہنئیے“ مون میوزک سٹار نے ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس آڈیو گانے کو مون میوزک سٹار نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے اس گانے کا میوزک خاور حسین نے ترتیب دیاہے۔ایک ملاقات کے دوران عامرسمیع خان نے بتایاکہ اس گانے کا ویڈیو بھی جلد شروع کیاجائیگا جس کی ڈائریکشن ملک آصف شہزاد دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت ان کے 4 سے 5 میوزک پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں جن کی ریکارڈنگز ان دنوں کلک سٹوڈیومیں مکمل کی جارہی ہے انشا ء اللہ عید الضحیٰ پر ان کا پورا البم ریلیز کردیا جائیگا۔

شیئرکریں