”ہم“کی جانب سے ناظرین کیلئے عید کے موقع پر مزاحیہ ٹیلی فلمز کی عیدی،ناظرین کے دل جیت لیئے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)”ہم“کی جانب سے ناظرین کیلئے عید کے موقع پر مزاحیہ ٹیلی فلمز کی عیدی دے کر ناظرین کے دل جیت لیئے۔تفصیلات کے مطابقہر سال کی طرح اس سال بھی ناظرین کی تفریح کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کی جانب سے عید کے موقع پر مزاحیہ ٹیلی فلمز دکھانے کا اہتمام کیا گیاتھا۔اس سلسلے میں عید کے پہلے دن بچوں کیلئے خصوصی شو ”لیفٹ رائٹ لیفٹ“دکھائی گئی جس کے مرکزی کرداروں میں ژالے سرحدی‘ سید جبران‘ انوشے‘یشاب اور ابراہیم کلیم خان شامل ہیں۔پہلے دن عید اسپیشل ٹیلی فلم ”راجہ کی چاندی“ بھی پیش کی گئی جس میں کبری خان‘ محسن عباس حیدر اور بہروز سبزواری نے اپنی منفرد اوربے ساختہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ عید کے دوسرے روز ٹیلی فلم”دلناز نصیب والی“ دکھائی گئی جس میں بشری انصاری اپنی جاندار مزاحیہ پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔عید کے تیسرے اور آخری رو ز ٹیلی فلم ”پنکی کا دولہا“ دکھائی گئی جس میں عشناء شاہ‘ منیب بٹ‘ حسن احمد‘ گل رعنا‘ پروین اکبر اورخالد انعم نے اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیئے رکھا۔ہم ٹی وی کے ناظرین کا کہنا تھا کہ اس عید پر دکھائی جانیوالی ٹیلی فلمز حقیقت میں ہی عید کا تحفہ تھیں جنہوں نے ان کی عید شاندار بنادی اور انہیں بہترین تفریح مہیا کی۔

شیئرکریں