”ایک رشتہ“ کا یونٹ ہفتے کو مری روانہ ہوگا۔ نوید رضا

وہاں فلم کے وائنڈ اپ سین مکمل کیئے جائینگے جس میں نیناں سنینا،علی اصغر،حارث علی اور بیاخان شامل ہوں گے ۔نوید رضا

لاہور(شوبزرپورٹر)ہدائیتکار نوید رضا اپنی نئی اردو فلم”ایک رشتہ“ کا وائینڈ اپ کرنے کے لیئے اس ہفتے مری روانہ ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران فلم کے ہدائتکار اور پروڈیوسر نوید رضا نے بتایاکہ ”ایک رشتہ“ کا تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہو چکاہے بس اس کے وائنڈ اپ کے سین مکمل کرنے ہیں جس کے لیئے میں اپنے یونٹ کو لے کر اس ہفتے مری روانہ ہو رہاہوں ایک سوال کے جواب میں نوید رضا نے بتایاکہ اس یونٹ میں ان کے ہمراہ اداکار نیناں سنینا،علی اصغر،بیا خان اور حارث علی شامل ہوں گے جو فلم کے وائینڈ اپ سین عکسبند کروائیں گے۔اس فلم کی رائیٹررخسانہ کنول ہیں۔نوید رضا نے مذید بتایاکہ فلم کا یونٹ آٹھ دن تک مری میں کام کرے گا اورواپس آکر اس کی ڈبنگ اور بیک گراؤنڈ میوزک پر کام شروع کر دیا جائیگا۔

شیئرکریں