فلمسٹار تابندہ علی کی شالیمارتھیٹر کے ڈرامے”چھکے چھڑادوں گی“میں شاندار پرفارمنس،

”ڈھولا سانوں پیار دیاں نشیاں تے لاکے“ پر پرفارمنس کو بہت پسندکیا جارہاہے۔تابندہ علی

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار تابندہ علی کی شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامے”چھکے چھڑا دوں گی“ میں شاندار پرفارمنس،شائقین کے بھنگڑے،ڈرامہ ختم ہونے پر شائقین تابندہ علی کے ساتھ فوٹو بنوانے کے لیئے گیٹ پر انتظار کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی ان دنوں شالیمار تھیٹر میں ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک کے نئے ڈرامے”چھکے چھڑا دوں گی“ میں پرفارم کرہی ہیں اس ڈرامے میں انہوں نے ”ڈھولا سانوں پیار دیاں نشیاں تے لاکے“ گانے پر خصوصی پرفارمنس پیش کی ہے جسے ان کے پرستار اور ڈرامہ شائقین بیحد پسند کررہے ہیں۔گذشتہ رات ڈرامہ ختم ہونے کے بعد ان کے پرستاروں کی ایک کثیرتعداد ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لیئے ان کا انتظارکررہی تھی جس کا تابندہ علی کو پتہ چلاتو وہ خصوصی طور پر آئیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔تابندہ علی کا کہنا تھا کہ یہ ان کے پرستاروں کا پیار ہی ہے جس کے لیئے وہ اپنی ہر نئی پرفارمنس کو اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ پرستار انہیں پسند کرتے رہیں گے تو وہ اپنی پرفارمنس کو بہتر کرتی رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہاکہ میرا کسی اداکارہ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے میں صرف اپنی پرفارمنس کی طرف توجہ دیتی ہوں کیونکہ اگر میں ارد گرد کی خرافات میں پڑ گئی تو اپنا کام اچھے طریقے سے نہیں کرسکوں گی۔

شیئرکریں