اس سے قبل مختلف ڈرامہ سیریز کی OST بھی ریکارڈ کرواچکی ہوں۔ ماہیر سیال
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکارہ ماہیر سیال نے دو نئی اردو فلموں کے گیت ریکارڈ کروادئیے۔ایک ملاقات کے دوران ماہیر سیال نے بتایاکہ میں پلے بیک سنگنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک کمرشل گلوکارہ کے طور پر بھی اپنا نام بنانا چاہتی ہوں اس لیئے میں ٹی وی ڈراموں کے OST ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف فلموں کے لیئے بھی پلے بیک سنگنگ کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ماہیر سیال نے بتایاکہ انہوں نے اپنے کورسونگ اور نامور گلوکاروں کے ساتھ ڈیوٹ سونگ بھی ریکارڈ کروا دئیے ہیں جو کمرشل ہیں اور بہت جلد پرستاروں کے درمیان ہوں گے۔ماہیر سیال نے کہاکہ مذکورہ فلموں کے گانے ان کے کیرئیر کے بہترین گانے ہوں گے کیونکہ یہ لو میلوڈی سونگز ہیں ان کی ریکارڈنگ گذشتہ دنوں مکمل ہو چکی ہے اور بہت جلد یہ فلمیں ریلیز ہوں گی۔ماہیر سیال نے مذید کہاکہ انہیں بھارت سے ایک بہت بڑے پراجیکٹ کی آفر آئی ہے جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے جلد اس کی ریکارڈنگ شروع کردی جائیگی۔