معاہدہ میوزک کمپوزرطاہرساقی اور تھر پروڈکشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ ظہیرالحسن کی وساطت سے طے پاگیا۔
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف ریلیزنگ کمپنی تھر پروڈکشن نے گلوکارہ شازیہ خشک کے معروف گانے”میڈھا رانجھنا“ کی کمپوزیشن کے انٹرنیشنل رائیٹس حاصل کرلیئے۔تفصیلات کے مطابق ”میڈھا رانجھنا“ کی دھن تخلیق کرنے والے میوزک کمپوزر طاہر ساقی نے گذشتہ روز اس کی کمپوزیشن کے تمام تر رائیٹس تھر پروڈکشن کے سی ای او سید حسن شاہ کے نام کردئیے اس سلسلے میں ایک معاہدہ تھر پروڈکشن کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ ظہیرالحسن ظہور کی وساطت سے طے پایا گیاہے اس معاہدے کی رو سے تھرپروڈکشن اس کمپوزیشن کو جہاں چاہے استعمال کر سکتی ہے۔طاہر ساقی اس سے قبل متعدد سپرہٹ گانوں کی دھنیں تیار کرچکے ہیں جنہیں گا کر بہت سارے گلوکاروں نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ظہیر الحسن ظہور نے بتایاکہ اب اس گانے کی دھن کو دنیا بھرمیں نہ تو کوئی گلوکار بلا اجازت گا سکتا ہے اور نہ ہی اسے استعمال کر سکتا ہے اس کے تمام تر رائیٹس اب تھر پروڈکشن کے نام ہو چکے ہیں۔
