ٹورنٹو کینیڈا میں میں بہت کامیاب شوزہوئے ہیں جن میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی تھی۔مظہرراہی
لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی کی کینیڈا سے واپسی،لاہور آتے ہی میوزیکل شومیں دھواں دار انٹری،تفصیلات کے مطابق مظہرراہی گذشتہ ہفتے سے کینیڈا کے دورے پر تھے جہاں پر انہوں نے مختلف میوزیکل شوزمیں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ ایف ایم اور ٹی وی چینلز پر بھی شرکت کی۔گذشتہ روز وطن واپسی پر انہوں نے گریفن سٹیڈیم میں ایک میوزیکل شومیں دھواں دار پرفارمنس بھی دی جس پر شومیں شریک نوجوان لڑکے لڑکیاں ان کے گانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان کے ٹورنٹو کینیڈا میں میں بہت کامیاب شوزہوئے ہیں جن میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی تھی ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے بتایاکہ ان کے ان شوزکے پرموٹر کینیڈا میں مقیم لیاقت چوہدری تھے جو ابتک بہت سارے کامیاب شوزکروا چکے ہیں۔مظہرراہی نے مذید بتایاکہ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے کچھ انٹرنیشنل کانفرنسز اور سیمینار بھی اٹینڈ کیئے جہاں انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر شیلڈز سے بھی نوازاگیا انشا ء اللہ اب میں پاکستان میں اپنے حالیہ پراجیکٹس میں مصروف ہو چکاہوں جو جلد میرے پرستاروں کے درمیان ہوں گے۔