اداکاراؤں کے لیئے خطرے کی گھنٹی،شازیہ فلک کا دوبارہ اسٹیج پر آنے کے لیئے پر تولنے لگیں،جلد ڈرامہ کرینگی۔

اس سے قبل انہوں نے متعدد سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے اور اپنی الگ پہچان بنائی۔شازیہ فلک

لاہور(شوبزرپورٹر)اداکاراؤں کے لیئے خطرے کی گھنٹی،اسٹیج کی معروف اداکارہ شازیہ فلک دوبارہ اسٹیج پر آنے کے لیئے پرتولنے لگیں،جلد ڈرامہ کرینگی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ وپرفارمر شازیہ فلک جو کچھ عرصہ قبل اپنی گھریلو مصروفیات کی بناء پر اسٹیج سے الگ ہو گئی تھیں انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسٹیج پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک ملاقات کے دوران شازیہ فلک نے بتایاکہ وہ کچھ عرصہ کے لیئے اسٹیج سے الگ ضرورہوئی تھیں مگر ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنا فنی سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شازیہ فلک نے کہاکہ اس سے قبل انہوں نے متعدد سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے اور اپنی الگ پہچان بنائی ہے ان کے پرستار ان کے اسٹیج چھوڑنے پر خوش نہیں تھے اور انہیں واپسی کا اصرار کرتے رہتے تھے جس پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر رنگ جمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شازیہ فلک نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کررہی ہیں انشا ء اللہ وہ جلد لاہور کی اسٹیج پر اپنے پرستاروں کے درمیان ہوں گی۔

شیئرکریں