ہدائتکار سکندر خان اور کائنات رانا کی نئی فلم”زخم“ کی ڈبننگ مکمل کرلی گئی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار و ہدائتکار سکندر خان اور کائنات راناکی نئی اردو فلم”زخم“کی ڈبنگ مکمل کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق فلمسٹار و ہدائتکار سکندر خان اور اداکارہ،رائیٹر و فلمساز کائنات رانا کی نئی اردو فلم”زخم“ کی ڈبنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کرلی گئی جسے ڈبنگ ماسٹرعقیل ترابی نے مکمل کیا۔جس میں فلم کی کاسٹ سکندر خان،کائنات رانا،راشدجٹ،جھاناٹنڈ،نرالاچن،عقیل ترابی،عارفہ،ظفرکوڈو،عظمیٰ چوہدری،فرحان،امان سوہنا،شوکت رانا،وزیرعلی،کوڈے شاہ،ڈاکٹر اعجاز،اعظم ڈی جے،ندیم پرنس،بابا فضل اور چائلڈسٹارعلی خان نے حصہ لیا۔اس فلم کے میوزک ڈائریکٹرامتیازعلی ہیں۔جبکہ ڈی اوپی اعظم صادق ہیں۔فلم کے ہدائتکارسکندر خان نے بتایاکہ ہماری پوری ٹیم نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے اس فلم کو ہم نے عید الفطر پر ریلیز کرنا تھا مگر ایڈیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہم اسے ریلیز نہیں کرپائے تھے۔انہو ں نے کہاکہ ان دنوں اس فلم کی ایڈیٹنگ ہو رہی ہے اور انشا ء اللہ بہت جلد یہ فلم بینوں کے درمیان ہوگی۔سکندر خان نے مذید کہاکہ اس فلم کے تمام تر گیت اور کہانی کائنات راناکی لکھی ہوئی ہے اور اس کے پروڈیوسر ز کائنات رانا اور راشدجٹ ہیں۔

شیئرکریں