ڈاکوؤ ں نے معروف شاعر خضرحیات مون کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔

تین نامعلوم اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے نقدی،قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)ڈاکوؤں نے معروف شاعر خضر حیات مون کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے معروف شاعر خضر حیات مون گذشتہ روز ملتان کے نواحی علاقے موضع بستی بوہڑ میں نوبہار روڈ سے گزر رہے تھے کہ تین نامعلوم اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے نقدی،قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔خضر حیات مون کے مطابق ڈکیتی کی اس واردات میں ڈاکو ان سے بیس ہزار روپے نقدی،اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ چھین کر لے گئے۔اور جاتے ہوئے شور مچانے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں بھی دے گئے۔خضرحیات مون نے اس موقع پر 15 پر کال بھی چلائی جس پر مقامی تھانہ سیتل ماڑی کی پولیس ایس ایچ او کی قیادت میں پہنچ گئی۔اور ان نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔خضر حیات مون کا کہنا تھا کہ پولیس کی باقاعدہ گشت نہ کرنے سے آئے روز ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے اس لیئے پولیس کو چاہیئے کہ وہ گشت یقینی بنائے تاکہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔خضر حیات مون کو لوٹنے پر گلوکاروں نے گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔

شیئرکریں