لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار دیا جٹ کا بلڈ پریشر شوٹ کرگیا،مقامی ہسپتال داخل،پرستاروں سے دعا کی اپیل،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار دیا جٹ گذشتہ رات اپنی فلم کی شوٹنگ سے واپس آئیں تو ان کا بلڈ پریشر شوٹ کر گیا جس پر انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دے کر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔دیا جٹ کے گھر والوں نے دیاجٹ کی صحتیابی کے لیئے ان کے پرستاروں سے دعاکی اپیل کی ہے۔دیا جٹ کی علالت کا سن کر شوبز سے وابستہ افراد ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے دیا جٹ کی عیادت کی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا بلڈ پریشر شوٹ کرگیاتھا جو علاج کے بعد نارمل ہونا شروع ہوا ہے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کا بلڈ پریشر کام کے لوڈ کی وجہ سے ہوا ہے اس لیئے اب ان کو کچھ دن بیڈ ریسٹ کرنا ہوگی۔
