ڈرامہ سیریل (تیرے بن جیا جائے نہ) کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا

اس سلسلے میں فنکاروں کے ساتھ معاملات طے کئے جارہے ہیں ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کی پروڈیوسر واداکارہ روپ اور رائٹر ڈائریکٹر شازی خان ان کے درمیان ایک اہم ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہےڈرامہ سیریل میں بڑے فنکاروں کے ساتھ ساتھ نیوٹیلنٹ کو بھرپور موقع دیا جائے گاتاکہ نیو ٹیلنٹ کو سینئرز کے ساتھ کام کر کے سیکھنے کا موقع مل سکے اداکارہ روپ نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم جلد آڈیشن کا اہتمام کر رہے ہیں جہاں نے فنکاروں کی صلاحیت کو پرکھا جائے گا آڈیشن میں کامیاب ہونے والے نیو ٹیلنٹ کو ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کا حصہ بنایا جائے گا.

اداکارہ روپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے لانے میں کامیاب ہوں گے ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کے رائٹر ڈائریکٹر شازی نے بتایا22 جولائی کو ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کے او ایس ٹی کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا انہوں نے مزید کہااداکارہ روپ بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں اور مجھے بے حد خوشی ہے مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملاآخر میں دونوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ خدا کے فضل سے ایک اچھا پروجیکٹ سامنے لانے میں کامیاب ہوں گے.

شیئرکریں