میگھا نے گھر جا کر ارشد لئیق کی عیادت کی

سینئر شوبز جرنلسٹ، مصنف، پی ٹی وی کے سکرپٹ رائٹر، بلاگر اور ”ارشد لئیق ڈاٹ ورلڈ پریس ڈاٹ کام“ کے ایڈیٹر انچیف محمد ارشد لئیق کی ان کے گھر جا کر عیادت کی ، جو ایک ٹریفک حادثہ کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ سے علیل ہیں۔ 22 فروری کو ایک ٹریفک حادثہ میں ان کے بائیں گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، جس کا دو مارچ کو اتفاق ہسپتال میں آپریشن کیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل بیڈ ریسٹ پر ہیں۔
میگھا پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں، ٹی وی، فلم اور سٹیج سے وابستہ ہیں،اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ، ہوسٹنگ اورگلوکاری میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتیں، سٹیج پرہمیشہ صاف ستھرے کلاسیکل رقص کو ترجیح دی، اور ان کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر انہیں ”دنیائے سٹیج کی قتالہ“ کے خطاب سے نوازا گیا۔
پی ٹی وی پر بیشمار کام کر چکی ہیں۔ بچوں کی ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ سمیت جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں ”زنجیریں“اور ”پھول والی گلی“نمایاں ہیں۔ پی ٹی وی کے پروگرام ”گانے دو گانے“ کی ہوسٹنگ کر چکی ہیں۔
ان کے کریڈٹ پر40سے زائد فلمیں ہیں۔ پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جو پاکستانی میں بولی جانے والی تمام زبانوں کی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
2019ء میں انہوں نے گائیکی کے میدان میں قدم رکھااور اپنے کئی گیت ویڈیوز کے ساتھ ریلیز کئے، جو بہت پسند کئے گئے۔
وہ جتنی اچھی فنکارہ ہیں اتنی ہی نیک دل انسان بھی ہیں۔ وہ انتہائی ملنسار اور دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے والی خاتون ہیں۔
وہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ ارشد لئیق کے گھر تشریف لائیں، اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد لئیق کی بطور شوبز جرنلسٹ بہت خدمات ہیں، انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی۔ بطور سکرپٹ رائٹر انہوں نے پی ٹی وی کے لئے بہت کام کیا، دس سال مارننگ شو کا سکرپٹ لکھنا ان کا ایک کارنامہ ہے۔ گزشتہ ایک سال سے ان کے ہی لکھے ہوئے سکرپٹس مارننگ شو میں استعمال ہو رہے ہیں اور کوئی نیا سکرپٹ نہیں لکھا جا رہا۔پی ٹی وی انتظامیہ کو اس حوالے سے سوچنا چاہئے اور انہیں اس کی رائلٹی ملنی چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں افطار ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ ماضی میں بھی بہت سے ٹی وہ شوز کی میزبانی کر چکی ہوں،،، رمضان ٹرانسمیشن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،،

شیئرکریں