شفاء اللہ خان روکھڑی ہمارے فوک کا سرمایہ ہیں ان کی قدر کی جائے۔شاہد سونو

انہوں نے دنیا بھرمیں سرائیکی فوک متعارف کروایا ان کے پرستاروں کی تعداد دنیا بھرمیں موجود ہے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان بھنگڑا سٹار شاہد سونونے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ شفاء اللہ خان روکھڑی ہمارے فوک کا سرمایہ ہیں ان کی قدر کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد سونو نے کہاکہ شفاء اللہ خان روکھڑی نے سرائیکی فوک کو دنیا بھرمیں متعارف کروایا اور ان کے اسی انداز گائیگی کی بدولت دنیا بھرمیں ان کے پرستاروں کی تعداد موجود ہے جن میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے۔شاہد سونونے کہاکہ شفاء اللہ روکھڑی نے سرائیکی گائیکی میں جدت پیداکی جسے دیکھتے ہوئے بہت سارے گلوکاروں نے ان کے انداز کو کاپی کیا اور اپنا نام بنایاان کا گایا ہوا گانا ”اج کالا جوڑا پا“ نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی جسے گاکر بہت سارے گلوکاروں نے اپنی پہچان بنائی مگر وہ شفاء اللہ روکھڑی جیسا انداز گائیکی نہ لا سکے اور ”کالاجوڑا“ کا کریڈٹ انہی کے نام رہا۔شاہد سونو نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شفا ء اللہ روکھڑی کی فنی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں سرکاری سطح پر بھی پذیرائی سے نوازا جائے۔

شیئرکریں