ماڈل عمر تنویرنیشنل سونگ”سبز ہلالی پرچم“ میں ماڈلنگ کرینگے۔

ڈائریکٹر اسوہ عثمانی،پروڈیوسر عاطف مغل ہوں گے۔14 اگست کو ریلیز کیاجائیگا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف ماڈل عمر تنویر یوم آزادی کے خصوصی ملی نغمے”سبز ہلالی پرچم“ میں ماڈلنگ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کی ریکارڈنگ جولائی میں ناردن ایریا کی لوکیشنز پر کی جائینگی اس ملی نغمے کی ویڈیو ڈائریکشن اسوہ عثمانی دینگی جبکہ اس کے پروڈیوسر عاطف مغل ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران عمر تنویرنے بتایاکہ اس سے قبل وہ مختلف برانڈز کے لیئے ماڈلنگ کرچکے ہیں مگر کسی ویڈیو میں کام کرنے کا پہلا چانس ہے انشا ء اللہ میں اپنی پرفارمنس سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لوں گا۔عمر تنویر نے کہاکہ اس ویڈیو کی ڈائریکٹر اسوہ عثمانی نے میرے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے اس ویڈیومیں سائن کیا ہے میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اس ویڈیومیں میرے ہمراہ 25 لڑکے،15 لڑکیاں اور15 بچے ماڈلز بھی کام کررہے ہیں۔عمر تنویرنے مذید بتایاکہ یہ ملی نغمہ 14 اگست کو سوشل میڈیاپرریلیز کردیا جائیگا۔

شیئرکریں