لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار علی ہاشمی کے نئے سرائیکی گانے”ڈھولا میڈا کالا اے“ کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز اتوار سے کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس سرائیکی گانے کی شاعری ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی ہے۔میوزک ساجد حسین چھکو نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کے پراجیکٹ ہیڈ شاہد سونوہیں۔اس گانے کے ویڈیو ڈائریکٹر و پروڈیوسر ملک آصف شہزاد ہیں،ڈی او پی ندیم سلیم اور پراجیکٹ ہیڈ شاہد سونو ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران علی ہاشمی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گانا ایک سرائیکی گانا ہے جو پرستاروں کی بیحد فرمائش پر ریکارڈ کیا گیاہے اس کی ویڈیو سفاری زوپارک و دیگر لوکیشنز پر بنائی جارہی ہے جس میں معروف ماڈلز کام کررہے ہیں۔علی ہاشمی نے بتایاکہ اس ویڈیو کو معروف کمپنی عید الاضحی پر سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گی۔
