فنکاروں،گلوکاروں نے کامران کامی کے لیئے ایکا کرلیا،چئیریٹی شوکا انعقاد کیا جائیگا۔

ئیریٹی شوکا انعقاد نجیر میڈیا کرے گا جس کے آرگنائزروقار رضوی عرف ٹائیگرشاہ اور جرار رضوی ہوں گے۔

شومیں گلوکارہ میگھا جی،طارق طافو،جوجی علی خان،شاہد سونو،شیرمیاندادخان،نغمانہ جعفری،اخلاق احمد،ناصر بیراج،نویدیعقوب،علی حسن،لائبہ خاں،حیدرسلطان ودیگر شامل ہوں گے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان گلوکار کامران کامی کے علاج کے لیئے فنکاروں اور گلوکاروں نے ایکا کرلیا،چئیریٹی شوکا انعقاد کیاجائیگا،تفصیلات کے مطابق اس چئیریٹی شوکا انعقاد نجیر میڈیا کرے گا جس کے آرگنائزروقار رضوی عرف ٹائیگرشاہ،غلام مصطفیٰ،میگھاجی اورجرار رضوی ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران وقاررضوی نے بتایاکہ اس وقت کامران کامی ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاہے سب فنکار اس کی مدد اور علاج کے لیئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو چکے ہیں اور اس کا علاج جاری رکھنے کے لیئے مالی امداد بھی کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے بھی استدعاکی ہے کہ کامران کامی کا علاج سرکاری سطح پر کروایاجائے تاکہ وہ جلد از جلد زندگی کی طرف لوٹ سکے۔وقاررضوی کا کہنا تھا کہ سب فنکاروں نے کامران کامی کے علاج کے لیئے ایک چئیریٹی شوکا اعلان بھی کیا ہے جسے زنجیرمیڈیا فنکاروں کے تعاون سے جلد منعقد کرے گا۔اس چئیریٹی شومیں گلوکارہ میگھا جی،طارق طافو،جوجی علی خان،شاہد سونو،شیرمیاندادخان،نغمانہ جعفری،اخلاق احمد،خلیل حیدر،ناصر بیراج،نویدیعقوب،شرافت علی خان،خالد گاور،نصیرخواجہ،سعیدسیکی،علی حسن،لائبہ خاں،بیاخان،حیدر سلطان،جانوبابا،دانش کھچی،علیزے راجپوت،ذیشان جانو،نادیہ علی،روزبٹ، ودیگر شامل ہوں گے۔وقار رضوی نے مذید بتایاکہ اس شوکی تمام تر آمدن کامران کامی کے علاج پر صرف کی جائیگی اس شومیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

شیئرکریں