اریج خان20 سال کی ہوگئیں،سالگرہ فیملی اور شوبز فرینڈزکے ساتھ منائی،

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف فیشن ماڈل و بیوٹیشن اریج خان 20 سال کی ہوگئیں،سالگرہ اپنی فیملی اور شوبزفرینڈزکے ساتھ منائی،تفصیلات کے مطابق اریج خان نے اپنی سالگرہ کا اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کیا جس میں ان کے فیملی ممبرز اور چند ماڈلز نے شرکت کی۔ایک ملاقات کے دوران اریج خان نے بتایاکہ جب انکی سالگرہ تھی تو وہ مری میں تھیں جہاں انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی تھی مگر جب وہ لاہور پہنچیں تو ان کی کولیگز ماڈلز اوربیوٹیشنز نے ان کی سالگرہ تقریب مقامی ہوٹل میں منائی جس میں ان کے فیملی ممبرز نے بھی شرکت کی اس تقریب میں ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیااور انہیں تحائف بھی دئیے گئے اس موقع پر اریج خان کی بڑی بہن گلوکارہ حوریہ خان نے گیت بھی سنائے۔اریج خان نے مذیدکہاکہ وہ اپنے تمام فینز اور فرینڈزکی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں سوشل میڈیا کے زریعے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

شیئرکریں