برسوں کی محبت رنگ لے آئی، اداکارہ پریسہ نے شادی کرلی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ پریسہ نے شادی کرلی،پیاگھر سدھار گئیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریسہ نے گذشتہ روز حسیب نامی نوجوان سے شادی کرلی دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے محبت چل رہی تھی جو گذشتہ روز اختتام پذیرہوگئی،دونوں کا نکاح گذشتہ روز لالہ زار میں ایک سادگی سے منعقدکی گئی تقریب میں عمل میں لایاگیا۔رخصتی کی تقریب بھی سادگی سے سرانجام پائی جس میں شوبز سے چند مخصوص لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔اداکارہ پریسہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں ایک سوال کے جواب میں پریسہ کا کہنا تھا کہ اداکاری جار ی رکھنے کا ابھی کچھ نہیں کہ سکتی۔ابھی کچھ دنوں بعد اس کا فیصلہ کیا جائیگا۔

شیئرکریں