میرا پرموٹرعابد جاوید سے ہاتھ کرگئیں،7 لاکھ کا نقصان،تھانہ اقبال ٹاؤن میں درخواست دے دی۔

میرا کوڈیڑھ لاکھ میں اسلام آباد شوکے لیئے بک کیا،جہاز کا ٹکٹ بھی دیا اسلام آباد پہنچ کر مذید رقم کی ڈیمانڈ کردی۔
رقم واپس مانگنے پر قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے انصاف کیا جائے۔میرا نے فون بھی نہ اٹھایا۔عابدجاوید

لاہور(شوبزرپورٹر)سکینڈل کوئین میرا پرموٹر عابد جاوید سے ہاتھ کر گئی،7 لاکھ کا مجموعی نقصان،تھانہ اقبال ٹاؤن میں دادرسی کی درخواست دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق پرموٹر عابد جاوید نے اسلام آباد شوکے لیئے میرا کو ڈیڑھ لاکھ میں بک کیا اور کراچی سے لاہور جہازکا ٹکٹ بھی دیاجو تقریباً ساٹھ ہزارکا تھا۔ شوکے ایڈوانس میں ایک لاکھ روپے میرا کے بھائی اور والد سرورشاہ کو لاہور میں دئیے۔عابد جاوید نے بتایاکہ میرا کراچی سے اسلام آباد بذریعہ جہاز پہنچیں تو ائیرپورٹ سے ہی مجھے مذید رقم 5 لاکھکا مطالبہ کردیا جس پر میں نے کہاکہ معاوضہ تو ڈیڑھ لاکھ طے پایا ہے جس کا میں ایک لاکھ ایڈوانس بھی دے چکاہوں مگر میرا نے ائیرپورٹ پر ہی بلیک میل کرنا شروع کردیا اور بات ان سنی کرتے ہوئے فون کاٹ دیا اورمجھے2-3 گھنٹے ذلیل کرنے کے بعد کسی اور کے ساتھ چلی گئی۔عابد جاوید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا کے اس فعل سے میرا تقریباً 7 لاکھ کا نقصان ہوا ہے کیونکہ میں نے جو شوکے انتظامات کیئے تھے وہ بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔عابد جاوید نے کہاکہ جب میں نے لاہور آکر میرا سے فون پر پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو میرا نے مجھے گالیاں دیں اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہاکہ میں تمھارا لاہور میں جینا حرام کردوں گی۔اس سلسلے میں جب میرا کے والد سرور شاہ سے رابطہ کیا گیاتو اس نے کہاکہ عابد جاوید جھوٹ بول رہاہے میرا ابھی لاہور میں موجود نہیں ہے جب میرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو میرا نے فون نہیں اٹھایا۔

شیئرکریں