مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے مئی 2019 میں34 کشمیر یوں کو شہید کیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مئی 2019 میں34 کشمیر یوں کو شہید کر دیا ان میں سے 3 کو دوران حراست شہید کیا گیا۔کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج کی اس کارروائی سے 4 خواتین بیوہ اور 10 بچے یتیم ہو گئے ۔اس دوران مختلف علاقوں میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 60 کشمیری زخمی ہوئے۔جبکہ اس عرصے کے دوران ایک خاتون سمیت 156 شہریوں کو گرفتار کیاگیا ۔فوجیوں نے رواں ماہ 39رہائشی مکانات تباہ کر دیے۔

شیئرکریں