نئی ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کی ریکارڈنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں – شازی خان

او ایس ٹی کے میوزک ڈائریکٹر سونو اور سنگر وسو اور زینب نور ہونگے

تیرے بن جیا جائے نہ کے رائٹر ڈائریکٹر کے مطابق ڈرامہ کی کاسٹ اور سکرپٹ پر کام تیزی سے جاری ہے شازی خان کے مطابق ڈرامہ کی کہانی میں خاص موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کو موضوع بناتے ہوئے اصلاح کے پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے
شازی خان نے کہا کہ ٹی وی پر اس وقت بہت سے لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور بہت سے لوگ بہت ہی برا کام کر رہے ہیں میری کوشش ہے کہ تیرے بن جیا جائے نہ میں سینئر اور جونیئر آرٹسٹوں کو کاسٹ کیا جائے ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کی ریکارڈنگ کا آغاز 22 جولائی سے باقاعدہ طور پر کر دیا جائے گا ڈرامہ کے او ایس ٹی کی ریکارڈنگ میں فلم ٹی وی کی نامور اداکارہ شرکت کریں گی اس سلسلے میں قرشی پارک انتظامیہ سے باقاعدہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے او ایس ٹی کی شوٹنگ قرشی پارک میں شام آٹھ بجے سے صبح تک جاری رہے گی او ایس ٹی کی شوٹنگ میں.سینئر اداکار خالد بٹ ,راشد محمود, راحیلہ آغا اور علی خان, شیزہ خان ,زرتاشہ کے علاوہ دیگر دیگر فنکار بھی شامل ہوں گے جبکہ ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ میں مرکزی کردار کے لیے فلم ٹی وی کی نامور اداکارہ روپ کا انتخاب کیا گیا ہے ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کے ڈی او پی یاسر شہباز اور اقبال شاہ ہوں گے اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار میڈیا کوآرڈینیٹر انجم شہزاد بی ٹی ایس ایم یعقوب بھٹی کریں گےڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ بگ ویژن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جائے گی جبکہ اس کے رائٹر ڈائریکٹر شازی خان ہیں ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ میں لاہور اور کراچی سینٹر کے فنکاروں کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جلد نام سامنے آ جائیں گے

شیئرکریں