احساس فارلائف کا منشیات کے عالمی دن پر الحمرا میں میوزیکل شوکا انعقاد کرے گی۔

میوزیکل شومیں گلوکارطارق طافو،عینی طاہرہ،شاہد سونو،رضوان احمد،وکی سمراٹ،ناصر بیراج،عمران نیازی و دیگر گلوکار پرفارم کریں گے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف سماجی تنظیم ”احساس فارلائف“منشیات کے عالمی دن پر الحمراء میں میوزیکل شوکا انعقادکرے گی۔تفصیلات کے مطابق اس میوزیکل شوکا انعقاد الحمرا ہال نمبر 2 میں 26 جون کو کیا جائیگا۔اس تقریب کے آرگنائزرچوہدری مختار احمد سینئیر وائس چئیرمین اور شکیل احمد خان وائس چئیرمین احساس فار لائف ہوں گے۔اس شومیں کمپئیرنگ کے فرائض وسیم حسن سرانجام دینگے۔اس میوزیکل شومیں گلوکارطارق طافو،عینی طاہرہ،شاہد سونو،رضوان احمد،وکی سمراٹ،ناصر بیراج،عمران نیازی و دیگر گلوکار پرفارم کریں گے۔اس شومیں اینٹی نارکوٹکس کے آفیسرز بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران وسیم حسن نے بتایا کہ منشیات کے عالمی دن کے توسط سے یہ شو آرگنائز کیا جارہاہے جس میں ایک آگاہی سیمینار بھی ہوگا جس میں معروف دانشور خطاب بھی کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ حاضرین کی تفریح کے لیئے معروف گلوکار بھی پرفارم کریں گے۔

شیئرکریں