ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا اور چند دن میں ہی ویوز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی، ایک ملاقات میں گلوکار علی نواز نے کہا کہ مجھ پر میرے مالک کا خاص کرم ہے کہ میرے گانے اور صوفی کلام نوجوان نسل میں مقبول ہیں اور میرے پرستار میرے نئے گانوں اور صوفی کلام کا انتظار کرتے ہیں، میں اپنے پرستاروں کی محبتوں کا مشکور ہوں، علی نواز نے کہا کہ میرے حالیہ ریلیز صوفی کلام ”ساقیا“کی شاعری مسرت یاسمین کی ہے جو اس سے پہلے بہت سے نامور گلوکاروں کے لیئے شاعری لکھ چکی ہیں،اس صوفی کلام کا میوزک ”بھیروو“نے ترتیب دیا ہے، جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن محبوب ملک کی ہے، ایک سوال کے جواب میں علی نواز نے کہا کہ جلد ہی ایک اور ویڈیو بھی ریلیز ہوگا، یاد رہے کہ ”ساقیا“ معروف میوزک کمپنی ”ہائی ٹیک“ نے ریلیز کیا ہے، جس کے ویورز کی تعداد کروڑوں میں ہے، یہی وجہ ہے کہ سنگرز کی خواہش ہوتی کہ ان کا گا نا ”ہائی ٹیک“کمپنی ریلیز کرے
