ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دیدی

ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔تجربہ کار فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو پویلین کی راہ دکھا دی، وہ 2 رنز ہی بنا سکے،کپتان ڈو پلیسی اور کوئنٹن ڈی کوک نے دوسری وکٹ کے لیے 87رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد ڈی کوک47رنز بنا کر شاداب خان کی گیندپر آﺅٹ ہوئے، ایڈن مارکرم بھی ناکام رہے اور 7رنز بنا کر شاداب کا دوسرا شکار بنے،کپتان فاف ڈوپلیسی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد محمد عامر کا دوسرا شکار بنے،وین ڈر ڈسن اور ملر نے پانچویں وکٹ کے لیے53رنز جوڑے جس کے بعد وین ڈر ڈسن36رنز بنا کر شاداب کی تیسری وکٹ بن گئے ،شاہین آفریدی نے ملر کو31رنز پر بولڈ کردیا،وہاب ریاض نے16رنز بنانے والے کرس مورس کی وکٹ حاصل کی،ربادا3رنز سکور کرکے وہاب ریاض کی دوسری وکٹ بنے،نگیدی ایک رن بنا کر بولڈ ہوگئے،جنوبی افریقا مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 248 رنز ہی بنا سکی۔

شیئرکریں