عینی طاہرہ کا ”’نشے سے بھری ہوں میں“ ریلیز کردیا گیا

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ، اداکارہ و ہوسٹ عینی طاہرہ کا نیا ویڈیو سونگ”نشے سے بھری ہوں میں“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز میوزک ورلڈ کمپنی نے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے۔اس ویڈیو کے پروڈیوسر خالق چشتی ہیں جبکہ اس کے ویڈیو ڈائریکٹر اسد نویدہیں۔ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ ان کی یہ ویڈیو دوبئی کے مختلف مقامات پر شوٹ کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عینی طاہرہ نے کہاکہ ان کا ایک پنجابی گانا بھی مکمل کیا جاچکاہے جس کی ویڈیو کا آغاز جلد کردیا جائیگا اس گانے کو وہ پاکستان میں ہی شوٹ کریں گی عینی طاہرہ نے مذید کہاکہ ان کا نیا ویڈیو”نشے سے بھری ہوں میں“ ایک لو سونگ ہے جسے ان کے پرستار بیحد پسند کررہے ہیں۔

شیئرکریں