ان کی نمازہ جنازہ گوجرانوالہ میں کردی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مجید بٹ مرحوم پٹیالہ گھرانے کے استاد اختر خان جو استاد فتح علی استاد امانت علی کے والد تھے کے گنڈا بند شاگرد تھے ۔استاد مجید بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے منہ بولے بیٹے بنے ہوئے تھے ، موسیقی کے نامور ستارے ان کے احبابِ میں شامل تھے ۔ مہدی حسن ، غلام علی ، استاد نصرت فتح علی خان، استاد طافو ، استاد رؤف لندن والے اور استاد حسین بخش گلو سمیت دیگر ان کے دوستوں میں شامل تھے ۔ ان کی موت سے موسیقی کا جہان غم میں ڈوب گیا ہے۔استاد مجید بٹ کے انتقال پر موسیقی اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جن میں اداکار سہیل احمد،سید نور،ذوالفقار عطرے،استاد طافو ،الطاف حسین،پرویز کلیم اور دیگر شامل ہیں۔
