سینئر صحافی، کالم نگار رحمت علی رازی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 2جولائی کو الحمراء میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات بر قرار رکھتے ہوئے سینئر صحافی،کالم نگار،ایڈیٹر انچیف روزنامہ طاقت رحمت علی رازی کی صحافت کے میدان میں نا قابل فراموش خدمات کوخراج عقیدت پییش کرنے لئے تعزیتی ریفرنس لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے تعاون سے 2جولائی شام 5بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہور نے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے نامور صحافی،کالم نگار اور ہر مکتبہ فکر کے افراد و شخصیات اس تقریب میں شریک ہوں گے۔

شیئرکریں