ڈائریکٹر نجیب خان کی فلم “شہر کی برفی “کی افتتاحی تقریب

تقریب کے مہمان خصوصی سید نور تھے چک شوبز سے وابستہ دیگر نمایاں افراد نے بھی شرکت کی

فلم ڈائریکٹر نجیب خان کی فلم “شہر کی برفی” کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں مہمان خصوصی سید نور کے علاوہ جرار رضوی طارق طافو تبسم خان ماڈل واداکارہ پریسا ماڈل و اداکارہ رباب الماس فلم پروڈیوسر زبیدہ سلمان فلم پروڈیوسر سرور بھٹی نعمان ملک یاسین ملک ملک وحید اقبال موسیقار بخشی وزیر کے صاحبزادے بوبی وزیر سینئر اداکار اورنگزیب کے علاوہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری زین مدنی وقار اشرف سید حسن عباس زیدی اشفاق حسین رفیق مغل انجم شہزاد کے علاوہ دیگر شوبز صحافیوں جن میں اے آر گل سید ندیم عباس نے بھی شرکت کی تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض گلوکار کریم خان نے سر انجام دیے فلم کی کاسٹ کو سٹیج پر بلایا گیا جن میں فلم کی ہیرون سعیدہ امتیاز خرم دیباج یاسر ازلان خان بو بی وزیر اور فلم کے ڈائریکٹر نجیب خان اس موقع پر سید نور نے مختصر خطاب کرتے ہوئے نجیب خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس کے علاوہ سید جرار رضوی یامین ملک نے بھی خطاب کیا بوبی وزیر کے گانے پر فلم کی ہیروئن سعیدہ امتیاز اور ہیرو خرم دیباج اور یاسر اذلان خان نے پرفارم کیا
اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر نجیب خان نے کہا کہانی اچھی ہو اس میں نئے فنکار بھی کمال دکھا سکتے ہیں میں نے اپنے فلم میں سینئر فنکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی موقع دیا ہے فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد کردیا جائے گا اور ہمیں امید ہے کہ اس فلم سے لاہور فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبالا ہو گئی فلم کی ہیرون سعیدہ امتیاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فلم کی کہانی بہت اچھی ہے اور اس میں میرا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اس لیے میں نے فورا حامی بھر لی اور مجھے امید ہے کہ شہر کی برفی فلم انڈسٹری کے لیے ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی

انجم شہزاد

شیئرکریں