گلوکارہ عینی طاہرہ 24جون سوموار کو ایف ایم95 کے پروگرام “بیٹھک سجناں دی میں شرکت کریں گی

گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ جو عید سے قبل اپنی ویڈیو شوٹ کرنے دوبیء گیء تھی پاکستان واپس آتے ہی ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ اور شوز میں مصروف ہوگی عینی طاہرہ نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی پہچان بنا لی ہے وہ 24 جون کو ایف ایم 95 کے سپرہٹ شو بیٹھک سجناں دی میں بطور مہمان شرکت کریں گی جس میں آر جے انجم شہذاد کے سوالوں کے جواب دیں گی شو کے معاون آر جے رانا مجید ہیں عینی طاہرہ پرستاروں کے سوالوں کے جواب کے ساتھ ان کی فرماءش پر گانے بھی سنائیں گی اور آپنے آنے والے پراجیکٹس پر بات کریں گی یاد رہے کہ بیٹھک سجناں دی ایف ایم 95 کا سپر ہٹ شو ہے جس میں فنکاروں کی اکثریت شرکت کرتی ہے جس کے ہوسٹ معروف شوبز صحافی انجم شہزاد ہیں جن کے منفرد انداز کی بدولت پروگرام عوامی پسندیدگی میں سر فہرست ہے

معروف شوبز صحافی انجم شہزاد
شیئرکریں