شارٹ فلم ”خطاکار“ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر لانچ کردیا گیا

جو جے اے پروڈکشن اور مون سی ڈی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔ 13 منٹ پر مبنی اس فلم کے ڈائریکٹر جاوید یوسف ، رائٹر طارق ساحلی ، کیمرہ مین اشفاق بھولا جبکہ جاوید یوسف اور محسن ریاض نے اس کو پروڈیوس کیا ہے ۔ اس کاسٹ میں ایمن چودھری، وسیم اختر، چائلڈ سٹار میرب جاوید ، عمر اور ندا ملک ہیں۔ہدایتکار جاوید یوسف نے بتایا کہ سوشل میڈیا پراس کے ٹریلر کو سراہا جارہا ہے جبکہ آج اس کو آن ائیر بھی کر دیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رواں کے آخر میں ”کال گرل“ اور ”فیس بک“ کی شوٹنگ شروع ہوجائیگی جس کی ان دنوں کاسٹنگ کو فائنل کر رہے ہیں۔ ان فلموں کو بھی مون سی ڈی کے اشتراک سے بنایا جارہا ہے۔

جیدی ، انور عزیز،ایمن چوہدری، چائلڈ سٹار میرب جاوید،جاوید یوسف، ندا ملک ، سنی ناگی اور وسیم اختر کا شارٹ فلم ”خطاکار“ کی شوٹنگ کے موقع پر گروپ فوٹو
شیئرکریں