عامر منظور نے پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا

مختلف اداروں میں کلیدی عہدوں پر فائزرہے، اعلی انتظامی صلاحیتوں کے باعث حکومت نے ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا

مارکیٹنگ اور انتظامی امورکا وسیع تجربہ رکھنے والے عامر منظور نے پاکستان ٹیلی ویژن کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا۔ عامر منظور ٹیلی کام سیکٹر اور مارکیٹنگ کے شعبے کا ایک معتبر نام ہے جو مختلف اداروں میں کلیدی عہدوں پر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں اور ان اداروں کو کامیابی سے ہمکنار کرچکے ہیں۔ ان کی اعلی انتظامی صلاحیتوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انہیں پی ٹی وی کا نیا ایم ڈی تعینات کیا ہے۔
پی ٹی وی کے ڈائریکٹرز، کنٹرولرز اور دیگر اعلی افسران نے گذشتہ روز ان سے ملاقات کی اور ان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پی ٹی وی کے ملازمین نے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو اس ادارے کی ترقی و استحکام کی طرف مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ملازمین نے امید ظاہر کی ہے کہ عامر منظور اپنی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اس ادارے کو بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

شیئرکریں