کراچی: لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔ شدید گرمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا،وفاق کی جانب سے اضافی گیس فراہم کرنے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے، شدید گرمی میں بجلی سے محروم شہریوں کی حالت غیر ہوگئی۔کے الیکٹرک نے صورتحال کی ذمے داری گیس پریشر میں کمی پر ڈالی جسے وفاقی حکومت نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے موسم میں شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے۔ لیاری، کورنگی، گلستان جوہر، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیوکراچی،اورنگی ٹاو?ن، بلدیہ ٹاو?ن، منگھوپیر اور کھارادر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بند کر دی جاتی ہے

شیئرکریں