فریال تالپور 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

: احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے 24 جون تک فریال تالپور کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے نیب کو فریال تالپور کو 24 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے گذشتہ روز نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہفریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

شیئرکریں