محنت سے گبھرانے والی نہیں موجودہ مقام والدین کی دعاوں اور محنت سے حاصل کیا عاءشہ بلوچ

نیو ویڈیوز پر کام جاری ہے پہلے ویڈیوز کی کامیابی پر پرستاروں کی مشکور ہوں

گلوکاری میں کامیابی کے لیے مسلسل محنت کی ضرورت ہے اور محنت سے گھبرانے والے نہیں ان خیالات کا اظہار گلوکارہ عائشہ بلوچ ایک ملاقات میں کیا ایک سوال کے جواب میں عائشہ بلوچ نے کہا میری پہلی ویڈیوز کی لانچنگ لیو پروڈکشن ڈولی نےکی جسے بہت زیادہ سراہا گیا عائشہ بلوچ نے کہا کہ گانا اب سننے کے ساتھ دیکھنے کی چیز بن چکا ہے اس لئے سنگر کی کامیابی میں ویڈیوز کا بہت اہم رول ہے عائشہ بلوچ نے کہا چند فلموں سے بھی گانے کی آفر ہیں جلد ہی فلموں کے لیے بھی آئٹم سونگ ریکارڈ کرواؤں گی عائشہ بلوچ نے کہا کہ اداکاری کی بھی بہت سی آفرز ہیں لیکن میں گلوکاری میں اپنی منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں میں دو کشتیوں کی مسافر نہیں بننا چاہتی عائشہ بلوچ نے کہا کہ سینئرز ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں

شیئرکریں