فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ روپ بگ ویژن انٹرٹینمنٹ کے کامیڈی سث کام ڈرامہ باز ر ہے اور ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ میں ٹائٹل رول کر رہی ہیں اس کی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز چند دنوں کر دیا جائے گا روپ نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ حال ہی میں کامران مجاہد کے پلے میں کام کر رہی ہوں جس میں میرا کام کافی سراہا گیا مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میں کچھ عرصہ شوبزنس سے دور رہیں لیکن میرے پرستار مجھے بھولے نہیں مجھے کام کی بے شمار آفرز آ رہی ہیں مگر میں کم اور معیاری کام کرنا چاہتی ہوں شازی خان نے مجھے اپنی کامیڈی سیٹ کام دغا باز رے میں ایک اہم رول کے لیے سائن کیا جب کہ ان کی آنے والی ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ جو کہ 26 اقساط پر مشتمل ہے اس میں بھی میں لیڈ رول کر رہی ہوں ان دونوں ڈراموں کی ریکارڈنگ جلد شروع ہو رہی ہے
ڈرامہ سیریل گلفام میں بھی پرستار میرا رول پسند کر رہے ہیں