پی ٹی وی پرعید کے تینوں دن تبسم، ہنسی اور قہقہوں کی برسات

لاہور مرکز نے کل پاکستان مزاحیہ مشاعرے کا اہتمام کیا، جس میں ملک کے نامور شعرا نے کلام پیش کیا

مشاعرہ سید اظہر فرید نے ریکارڈ کیا، جو پی ٹی وی ہوم پر تینوں آن ائیر ہوا

ہنسی، مزاح اور مسکراہٹیں بکھیرنا پاکستان ٹیلیویژن کی درخشاں روایت ہے جسے اس کے تخلیق کار آج بھی بہت خوبصورتی کیساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔طنز و مزاح اور قہقہوں کی بارش کرتے ان پروگراموں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں اخلاق کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں جاتا اور پی ٹی وی کے پروگرام اپنے اندر ادب و آداب کے تمام پہلوسمیٹے ہوئے ہوتے ہیں۔پی ٹی وی لاہور مرکز نے اس عیدپر بھی کل پاکستان مزاحیہ مشاعرہ ریکارڈ کیا۔ جس سے ناظرین بے حد محظوظ ہوئے۔ عید الفطر کے حوالے سے منعقد کی گئی اس ہنسی مسکراتی محفل میں ملک بھر سے نامورشعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ یہ خوبصورت مشاعرہ لاہور مرکز کے پروڈیوسر سید اظہر فرید کی پیشکش تھاور اسکے میزبان ڈاکٹر طاہر شہیر تھے۔ یہ مزاحیہ مشاعرہ عید کے تینوں دن آن ایئر ہوا۔مزاحیہ مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام میں لاہور سے سلمان گیلانی، گلزار بخاری، زاہد فخری،ڈاکٹر اختر شمار، ڈاکٹر فخر عباس، ملتان سے خالد مسعود، اسلام آباد سے سرفراز شاہد، راولپنڈی سے عزیز فیصل، پشاور سے عزیز اعجاز، کراچی سے عبد الحکیم ناصف، کوئٹہ سے عرفان احمد بیگ،گوجرانوالہ سے سعید اقبال سعدی، فیصل آباد سے عارف بخاری، منڈی بہاؤالدین سے ادریس قریشی اور آزاد کشمیر سے عابد محمود عابد شامل تھے

شیئرکریں