پہلے کیسٹ کا دور تھا اور گلوکار چاند رات اور عید سے زیادہ اپنے عید کے البم کی ریلیز کا انتظار کیا کرتے تھے۔اب یہ خواب بن چکاہے۔افی جان
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف بھنگڑا سٹار افی جان کا عید کا خصوصی گیت”سجن عید تے آیا نئیں“ عید پرریلیزکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو عید پر میوزک ورلڈ کمپنی سوشل میڈیاپر ریلیز کیا گیا۔اس گانے کی موسیقی اے ڈی نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری ملک آصف شہزاد نے لکھی ہے۔اس گانے کے پروڈیوسر خالق چشتی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران افی جان نے کہاکہاب عید پر عید کا گانا ریلیز ہونا ایک خواب بن کررہ گیاہے کیونکہ پہلے کیسٹ کا دور تھا اور گلوکار چاند رات اور عید سے زیادہ اپنے عید کے البم کی ریلیز کا انتظار کیا کرتے تھے اور ان سے زیادہ پرستاروں کو عید کے نئے گانوں کا انتظار رہتاتھا۔افی جان نے کہاکہ میوزک انڈسٹری کے زوال کے بعد اب یہ قصۃ پارینہ بن چکاہے۔افی جان نے مذید کہاکہ میں میوزک ورلڈ اور خالق چشتی کو مبارکباد دیتا ہوں جو اس عید پر 15 کے قریب گلوکاروں کے عید کے خصوصی گیت ریلیز کیے ہیں میرا گانا”سجن عید تے آیا نئیں“ پردیسیوں کے لیئے اور چاہنے والوں کے لیئے ایک تحفہ ہے جس میں میں نے ان کے جذبات ڈال دئیے ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے پرستاروں کو عید کا یہ خصوصی گانا بہت پسند آیا۔