لاہور(شوبزرپورٹر)بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے گلوکارہ صومیہ خان کا نیا ویڈیو”شہزادی دوبئی دی“ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو گذشتہ روزمقامی ہوٹل کے سوئمنگ پول میں مکمل کی گئی۔اس گانے کی کمپوزیشن اور شاعری مظہرراہی کی ہے جبکہ اس گانے کی ڈائریکشن سلیم خان دے رہے ہیں۔اس گانے کی شوٹنگ میں ماڈل شیری اور رباب الماس نے حصہ لیا۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ صومیہ خا ن جو ان دنوں دوبئی میں ہیں انہوں نے یہ گانا خصوصی طور پر ان کے لیئے لکھا اس گانے کا میوزک چھکو لہری نے ترتیب دیاہے۔مظہرراہی نے کہاکہ اس گانے کی ویڈیو مکمل کرلی گئی ہے اور اسے عید پر ملک بھرمیں ریلیز کیا جائیگا۔
