پلاک کے زیر اہتمام ”پنجاب رنگ“کا تیسرا شمارہ منظر عام پر آگیا

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے تحت پنجابی زبان، فن و ثقافت کے تحقیقی مجلے ”پنجاب رنگ“ کا تیسرا شمارہ شائع ہوچکا ہے جس میں دس تحقیقی و تنقیدی مضامین شامل ہیں۔ تمام مضامین ہائرایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ماہرین کی آراء اور ایڈیٹنگ کے بعد اس شمارے میں شامل کئے گئے ہیں۔ اس تحقیقی مجلے کی چیف ایڈیٹر ڈاکٹر صغرا صدف، ایڈیٹر محمد عاصم چودھری جبکہ اسسٹنٹ ایڈیٹرز ڈاکٹر ثناء مدثر اور قاری عیاض احمد ہیں۔مذکورہ شمارے میں داستان سسی پنوں، سوہنی مہینوال، شاہ حسین، وارث شاہ، احمد راہی، مجلہ راوی، تقابلی مطالعہ، صنعت متلون، خواتین کے شعری مجموعوں اور ترجمہ نگاری کے بارے میں مضامین شامل ہیں جبکہ مقالہ نگاروں میں ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، اعجاز علی، ڈاکٹر ثناء مدثر، ڈاکٹر حنا خان، زینب مغیث، ڈاکٹر شفق رشید، ڈاکٹر کرامت علی مغل، ڈاکٹر منیر گجر، وجاہت تبسم اور حسن بن زبیر کے نام نمایاں ہیں۔

شیئرکریں