پیشی گجراں دی عید پر سینماؤں میں ریلیز ہوگی

فلم کے فوٹو سیٹ کی تقریب میں انڈسٹری کے نمایاں افراد کی شرکت

ہدایتکار مسعود بٹ کی نئی فلم پیشی گجرات دی عید پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے اس فلم کے فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب کیپٹل سینما میں منعقد ہوئی اس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ نمایاں افراد نے شرکت کی جن میں حیدر سلطان دیا جٹ صفدر ملک صفدر خان حاجی فیصل چودھری اعجاز کامران اچھی خان ناصر ادیب فلم کے ڈائریکٹر مسعود بٹ شامل ہے فلم پیش گجراں دی کے فلمساز محمد طاہر پپو گجر ہے اس موقع پر ناصر ادیب نے کہا کہ اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہے اس فلم کی کامیابی سے لاہور کی پنجابی فلم انڈسٹری دوبارہ عروج کی جانب گامزن ہوگئی مسعود بٹ نے کہا فلم کی کہانی بڑی زبردست ہے جو یقینا پنجابی فلم دیکھنے والوں کو پسند آئے گی

شیئرکریں