شوکت لوہار کے عید کے خصوصی گیت”پیار کیتا اے ظلم نئیں کیتا“ کی ویڈیو مکمل کرلی گئی،

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف فوک گلوکار شوکت لوہار کے عید کے خصوصی گیت ”پیار کیتا اے ظلم نئیں کیتا“ کی آڈیو ویڈیو مکمل کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو گذشتہ روز محبوب ملک کی ڈائریکشن میں مکمل کی گئی۔اس گانے کی شاعری نامور شاعر زاہد ملک کی لکھی ہوئی ہے۔اس گانے کی موسیقی کاشی خان نے ترتیب دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران شوکت لوہار نے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیو عید سے قبل دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں شوکت لوہار نے بتایاکہ اس گانے کی شاعری زاہد ملک نے کی ہے جو اس سے قبل ان کے کافی سپرہٹ گیت لکھ چکے ہیں ان کے پرستاروں نے ان کے گانوں کو کافی سراہاہے انشا ء اللہ ان کا مذکورہ گانا بھی ہاتھوں ہاتھ لیا جائیگا۔

شیئرکریں